LIVE

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، پہلی بار خواتین ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی

ویب ڈیسک
January 27, 2023
 

آئی سی سی کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔