LIVE

'وہاب ریاض پہلے وزیر کھیل جو پی ایس ایل کھیلیں گے'، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ویب ڈیسک
January 28, 2023
 

وہاب ریاض ان دنوں ملک سے باہر ہیں جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ پاکستان آکر وزارت کاحلف اٹھائیں گے/ فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں کھیلوں کی وزارت دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔

زیادہ تر صارفین نے وہاب ریاض کے وزیر کھیل بننے کا بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم 'نائیک' میں انیل کپور کی صورتحال سے موازنہ کیا جس میں اداکار کو ایک دن کے لیے وزیر اعلیٰ بنادیا جاتا ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے وہاب ریاض کو کھیل کی وزارت ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ٹوئٹر صارف احتشام الحق نے اپنی ٹوئٹ میں قہقہے کے ایموجی کو استعمال کرتے ہوئے لکھا 'وہاب ریاض وہ پہلے وزیر کھیل ہوں گے، جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلیں گے '۔

 وہاب ریاض ان دنوں ملک سے باہر ہیں جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ پاکستان آکر وزارت کاحلف اٹھائیں گے۔

کچھ  میمز ملاحظہ کیجیے: