Time 26 جنوری ، 2023
پاکستان

پنجاب کی نگران کابینہ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی شامل، کونسی وزارت ملے گی؟

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے— فوٹو: فائل
ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے— فوٹو: فائل

لاہور : پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے  نگران وزرا سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال  ناصر، منصور  قادر،  سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

وہاب ریاض نے جیو سوپر سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن واپس آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

مزید خبریں :