LIVE

جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک
January 29, 2023
 

جوکووچ نے اپنےکیریئر میں 22 گرینڈسلیم ٹائٹلز جیتے ہیں،فوٹو: اے ایف پی

میلبرن : سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

میلبرن میں کھیلےگئے فائنل میں جوکووچ نے یونان کےاسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جس کے بعد ان کےگرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے اور وہ اسپین کے  رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔

جوکووچ نے اپنےکیریئر میں 22 گرینڈسلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں۔

سربیا کے  35 سالہ اسٹار کھلاڑی نے  10 مرتبہ  آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔