کھیل
Time 08 ستمبر ، 2021

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے اپنے گھر کے کچن میں برتن دھونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

نوواک کی اہلیہ جیلینا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹینس اسٹار کو سِنک میں کھڑے برتن دھوتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اپنی اہلیہ سے سربین زبان میں گفتگو بھی کررہے ہیں جب کہ جیلینا اس دوران ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے دونوں کی گفتگو کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا گیا جس کے مطابق نوواک نے اہلیہ کے پوچھنے پر برتن دھونے کو اپنی تیسری شفٹ قرار دیا۔

نوواک کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو یوں گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا دیکھ کر خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا۔

کھلاڑی کی اہلیہ نے ویڈیو پر مزاحیہ کیپشن درج کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ نوواک کی تیسری شفٹ ہے۔ انہوں نے اپنے خاوند کو 'موسٹ ویلیو ایبل پلیئر' کے خطاب سے بھی نوازا۔

مزید خبریں :