LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
February 01, 2023
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے  کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔