LIVE

تصاویر: بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں موصول

سہیل عمران
February 01, 2023
 

فوٹو:پی سی بی 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے  ایک ہی دن میں  دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر  نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد  سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

فوٹو:پی سی بی

تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔

فوٹو:پی سی بی

 بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔