LIVE

فروری کا یہ ہفتہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟

ویب ڈیسک
February 13, 2023
 

ویسے تو کوئی بھی انسان نہیں جان سکتا کہ اس کے اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے لیکن علم نجوم کے ماہرین مستقبل کی کچھ پیشگوئیاں کرتے ہیں جن سے آج ہم آپ کو آگاہ کریں گے/ فائل فوٹو

ماہِ فروری کے تیسرے ہفتے کا آغاز آج سے ہوچکا ہے اور ہر ہفتے کے پہلے دن یعنی پیر کو اکثر افراد اپنے پورے ہفتے کی پلاننگ کرلیتے ہیں کہ انہیں اس ہفتے میں کیا کیا کام سرانجام دینے ہیں۔

ویسے تو کوئی بھی انسان نہیں جان سکتا کہ اس کے اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے لیکن علم نجوم کے ماہرین مستقبل کی کچھ پیشگوئیاں کرتے ہیں جن سے آج ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔

ماہرین نے فروری کے اس ہفتے کے آغاز پر 12 ستاروں میں سے 3 ستاروں کو منتخب کیا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔

برج سرطان:

فوٹو: فائل

یہ ہفتہ جن ستاروں کے لیے شانداز اور بہترین ثابت ہونے والا ہے، ان میں سے ایک برج سرطان ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ہفتے ان افراد کو بہت سے فائدے حاصل ہونے والے ہیں جو ان کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ کئی عرصے سے دیکھا جانے والا خواب اس ہفتے پورا ہوجائے۔

جو افراد گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ ہفتہ ان کے لیے بہترین ہے، بس جو کام کریں اسے پورے دل اور محنت سے کریں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔

برج عقرب:

فوٹو: فائل

یہ ہفتہ برج عقرب والوں کے لیے بہترین رہے گا کیونکہ اس میں آپ کے مالی حالات بہتر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

نوکری کرنے والے افراد کے لیے بھی یہ ہفتہ اچھا ثابت ہونے والا ہے، یہ افراد اگر کسی سے محبت کا اظہار کرنے کا سوچ رہے ہیں تو بالکل کرسکتے ہیں۔

برج حوت:

فوٹو: فائل

برج حوت کو بھی ماہرین نے منتخب کیا ہے اور ان سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ یہ ہفتہ ان لوگوں کے لیے بھی ہر لحاظ سے شاندار اور اچھا ثابت ہوگا۔