LIVE

عالمی صرافہ میں اضافے کے باوجود ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 03, 2023
 

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالرز بڑھ کر 1849 ڈالرز فی اونس ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 1600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 4200 روپے کم ہوکر 172840 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالرز بڑھ کر 1849 ڈالرز فی اونس ہے۔