LIVE

پشاور: جدید طریقہ علاج روٹاپرو ٹیکنالوجی متعارف، 60 سالہ مریض کے دل کا کامیاب آپریشن

شیبا حیدر
March 11, 2023
 

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روٹا پرو ٹیکنالوجی متعارف کراکر پہلی بار جدید طریقہ علاج شروع کردیا گیا ہے اور  روٹا پرو ٹیکنالوجی کے ذریعے60 سال کے مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن کی نگرانی شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعابد اللہ نے کی۔

ڈاکٹر عابد اللہ کا کہنا تھاکہ روٹا پرو ٹیکنالوجی سنگل آپریٹراسمارٹ ڈیوائس ہے، یہ ڈیوائس دل کی شریانوں کےاندرکیلشیم کو ہٹانے میں مدد دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹاپرو ٹیکنالوجی سےدل کی ایسی بند شریانوں کا علاج ممکن ہے جوپہلےنہ تھا، جدید طریقے سے کم پیچیدگی اور زیادہ کامیابی کے ساتھ انجیوپلاسٹی ممکن ہوگی۔