LIVE

طالبان نے دبئی میں افغان قونصل خانے کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا

ویب ڈیسک
March 14, 2023
 

دبئی قونصل خانےکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے: امارت اسلامیہ افغانستان/ فائل فوٹو

 امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ  دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کےحوالے کردیا گیا۔

 امارت اسلامیہ افغانستان کی  وزارت اطلاعات کے مطابق  عبدالرحمان فدا  کو دبئی میں افغانستان کاقائم مقام قونصلر تعینات کیا گیا ہے جبک ہ دبئی میں افغان قونصل خانہ طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

امارت اسلامیہ افغانستان نے کہا کہ دبئی قونصل خانےکاکنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی سفارتی کامیابی ہے۔