LIVE

لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
March 16, 2023
 

فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے شادباغ میں گلے پر پتنگ کی ڈور  پھرنے سے 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ علی حیدر موٹرسائیکل پر سوار  اپنے والدکے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرگئی، جس سے بچے کی جان چلی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سی سی پی کے حکم پر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔