LIVE

عالمی سطح پر بینکاری کے شعبےکیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک
March 20, 2023
 

فوٹو: فائل

سوئٹزر لینڈ کے سب سے بڑے بینک یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ(یوبی ایس) نے مشکلات میں گھرے  حریف بینک کریڈٹ سوئس کو  خریدنےکا اعلان کردیا۔

 اتوار کو سامنے آنے والا سوئس بینک کا اعلان عالمی سطح پر بینکاری کے شعبےکے لیے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوبی ایس،کریڈٹ سوئس کے لیے 3 ارب 23 کروڑ  ڈالرکی ادائیگی کرےگا۔

خیال رہےکہ کریڈٹ سوئس کے شیئرز گرنے سے سرمایہ کاروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، امریکا کے دو اہم بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے عالمی سطح پر بینکاری کا شعبہ پہلے ہی بحران کا شکار  ہے۔

یوبی ایس کے اعلان کا امریکا، برطانیہ اور بیلجیئم  نے خیر مقدم کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس ڈیل کے لیے سوئس حکومت کی منشا بھی شامل تھی۔