LIVE

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

ویب ڈیسک
March 20, 2023
 

گزشتہ ہفتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی/ فائل فوٹو 

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 71 پیسے سستا ہوکر 281.71 روپے پر بند ہوا۔

آج کاروری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 2.32 روپے مہنگا ہو کر 284.03 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 286 روپے کا ہو گیا ہے۔