LIVE

بلاول نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا

ویب ڈیسک
March 20, 2023
 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو  لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا، عوام کا پیسہ اسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی ضمی انتخابات کا شیڈول ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق 18 اپریل کو سندھ میں 93 سیٹوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے ہے، 5 سال کا منصونہ ہے ہم پیسے دیں گے مگر اسے جلدی بنانا ہے۔