قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے تیمور کی کک باکسنگ کے مقابلے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں تیمور اکرم کو رنگ میں مخالف باکسر کے ساتھ لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ بیٹے تیمور مجھے تم پر فخر ہے، یہ تو ابھی آغاز ہے، مضبوطی سے آگے بڑھتے رہو۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اپنے حریف پر مکوں کی برسات کر رہے ہیں تو پیچھے سے ان کی والدہ شنیرہ اکرم کی بیٹے کی حوصلہ افزائی میں آوازیں واضح سنائی دے رہی ہیں۔
تیمور اکرم نے اپنے حریف کو چاروں شانے چت کر دیا اور پھر ریفری نے تیمور کو فاتح قرار دے دیا۔