LIVE

انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کرونگا: عمران خان

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا : چیئرمین پی ٹی آئی کا عرب میڈیا کو انٹرویو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بری ہوجائیں گے۔ 

 انہوں نے کہا حکومت کو پتا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے پھر بھی ان کی سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کریں گے۔