LIVE

پولیس کے عامر کیانی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

پولیس نے محمد بشارت، عمر تنویربٹ اور واثق قیوم عباسی کے گھروں پرچھاپے مارے: ذرائع/ فائل فوٹو

راولپنڈی: پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے محمد بشارت، عمر تنویربٹ اور واثق قیوم عباسی کے گھروں پرچھاپے مارے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔