LIVE

سال 2023 میں اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظنے زکوٰۃ کےنصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے/فوٹوفائل

کراچی: وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2023 کیلئے  زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے زکوٰۃ کےنصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق   ایک لاکھ 3 ہزار159 روپے یا اس سےزائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پرزکوٰۃ لاگو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159روپےسےکم بیلنس کےسیونگ کھاتوں سےزکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔