LIVE

ایک اور غیر ملکی ائیرلائن پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار

طارق ابوالحسن
March 21, 2023
 

سن ایکسپریس ائیرلائن کی درخواست مزید کارروائی کیلئے وزارت ہوابازی کو بھیج دی گئی ہے: سی اے اے— فوٹو:فائل

پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ سن ایکسپریس ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے۔

سن ایکسپریس ائیرلائن پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سن ایکسپریس ائیرلائن کی درخواست مزید کارروائی کیلئے وزارت ہوابازی کو بھیج دی گئی ہے، منظوری ملتے ہی سن ایکسپریس کو پاکستان کے فضائی آپریشن کی اجازت مل جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی ائیرلائن کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔