LIVE

ہیری پوٹر فلم سیریز کے معروف اداکار 56 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

انہیں پہلے ہی دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا بعد ازاں ان کی طبعی موت کا اعلان بھی کردیا گیا: غیر ملکی میڈیا— فوٹو: فائل

ہالی وڈ کی مشہور جادوئی فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے معروف اداکار پال گرانٹ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار  پال گرانٹ شمالی لندن میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر گرے ہوئے پائے گئے تھے، ان کی موت کا سبب تاحال ظاہر نہیں کیا گیا تاہم انہیں پہلے ہی دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا بعد ازاں ان کی طبعی موت کا اعلان بھی کردیا گیا۔

اداکار نے مشہور جادوئی فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ اور ’دی فلاسافرز اسٹون‘ میں ’گوبلن‘ کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کی مشہور فلموں میں ’اسٹار وارز‘ اور ’ریٹرن آف جیڈی‘ سمیت 80 کی دہائی کی ’وِلو‘ اور ’لیبرینتھ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔