LIVE

امریکی سینیٹر جیکی روسن کا پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر اظہارِ تشویش

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

امریکی سینیٹر نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ اختلافات پر امن انداز میں حل کریں/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی حکمران جماعت کی سینیٹر جیکی روسن نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

امریکی سینیٹر جیکی روسن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تمام جماعتوں پر زور دیا کہ اختلافات پر امن انداز میں حل کریں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ قانونی کی حکمرانی اور جمہوریت پر عمل پیرا رہیں۔