LIVE

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کل یعنی 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان— فوٹو:فائل

پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد  ملک میں کل یعنی 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

اُدھر پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم خان میں ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی شہادتوں اور کل پہلے روزے کا اعلان کیا۔