LIVE

امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کروائیں، پی ٹی آئی کا ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ

واجد علی سید
March 22, 2023
 

امریکی لابنگ فرم تحریک انصاف اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرے گی، پی ٹی آئی فرم کو 8333 ڈالرز ہر ماہ ادا کرے گی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

لابنگ فرم تحریک انصاف اور امریکا کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرے گی۔ پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم میں معاہدہ فروری میں کیا گیا۔

پی ٹی آئی یو ایس اے اور فرم پرائیا کنسلٹنٹس کے درمیان معاہدہ چھ ماہ کیلئے ہوا ہے اور پی ٹی آئی فرم کو اس مقصد کیلئے 8333 ڈالرز ہر ماہ ادا کریے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔