LIVE

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

ویب ڈیسک
March 23, 2023
 

23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے: جمال باومین — فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف، 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔

امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔