LIVE

’حج مہنگا ہوگیا تو گھبرانا نہیں، روزے ، تلاوت قرآن ،تراویح اور ذکر ٹیکس فری ہیں‘

ویب ڈیسک
March 23, 2023
 

اداکار فیضان شیخ نے ایک ذومعنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رمضان مبارک باد دی/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار فیضان شیخ نے بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رمضان مبارکباد پیش کی۔

رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد فیضان شیخ  نے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’اگرچہ حج مہنگا ہوگیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے‘۔

اسکرین شاٹ 

 اداکار کی انسٹا اسٹوری میں مزید درج تھا کہ ’ زکوٰۃ کی شرح اب  بھی نہیں بڑھی، رمضان کے روزے، قرآن کی تلاوت،تراویح ، ذکر، اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسن سلوک ، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں‘۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو رمضان مبارک باد بھی دی۔