LIVE

مسلسل آٹھویں ہفتے اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے؟

ویب ڈیسک
March 24, 2023
 

مرکزی بینک کے مطابق 10 سے 17 مارچ کے درمیان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بڑھے۔فوٹو فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال مارچ کی 17تاریخ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 13کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 10 سے 17 مارچ کے درمیان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 96 لاکھ ڈالر برھ کر 4 ارب 59 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 54 کروڑ ڈالر رہے۔