LIVE

پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

حیدر شیرازی
March 24, 2023
 

پی ٹی آئی قیادت نے یورپی ممالک کے سفرا کو مختلف معاملات پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا— فوٹو: اسد عمر فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات آسٹریا کے سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں یورپی یونین کے سفیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی قیادت نے یورپی ممالک کے سفرا کو مختلف معاملات پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔