LIVE

کئی زندگیاں بچانے والے کوئٹہ کے ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ کو تمغہ شجاعت سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

کوئٹہ کے رہائشی فیصل بلوچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں قومی سول اعزازات کی تقریب کے دوران تمغہ شجاعت عطا کیا/ اسکرین گریب

کوئٹہ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی شہریوں کی زندگی بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازا دیا۔

کوئٹہ کے رہائشی فیصل بلوچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں قومی سول اعزازات کی تقریب کے دوران تمغہ شجاعت عطا کیا۔

فیصل بلوچ کو بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گزشتہ سال جلتے ہوئے ٹینکر کو تین کلومیٹر سے زائد فاصلے پرآبادی سے دور لے گئے اور کئی افراد کی قیمتیں جانیں بچائیں۔

ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ اعلیٰ قومی و سول اعزاز پاکر انتہائی خوش ہیں۔