LIVE

کراچی: لُڈو کھیلتے دو دوستوں پر نامعلوم شخص کی فائرنگ، دونوں جاں بحق

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی:  قائد آبادگلشن بونیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو دوستوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ عبداللہ اور جلیل کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ واقعہ کے وقت دونوں مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ کباڑکےگودام میں لُڈوکھیل رہےتھے کہ اس دوران نامعلوم ملزم نےگودام میں داخل ہوکرفائرنگ کی اور فرارہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مقتول کا آبائی تعلق سوات سے تھا جوکراچی میں گلشن بونیرکے ہی رہائشی تھے، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔