LIVE

مراکش نے فرینڈلی میچ میں برازیل کو 1-2 سے شکست دے دی

ویب ڈیسک
March 26, 2023
 

ہوم گراؤنڈ پر مراکش کے کھلاڑی شروع ہی سے چھائے رہے اور جیت اپنے نام کرلی/ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ فٹبال میں شاندار پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی ٹیم مراکش نے انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں بھی برازیل کو ہرا دیا۔

ہوم گراؤنڈ پر مراکش کے کھلاڑی شروع ہی سے چھائے رہے، 29ویں منٹ میں سفیان نے پہلا گول داغا، پہلے ہاف کے اختتام تک مراکش کی برتری قائم رہی۔

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا، برازیل کے کیسمیرو نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 79 ویں منٹ میں عبدالحامد صابری نے مراکش کو دوبارہ برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

 مراکش نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔