LIVE

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے

ویب ڈیسک
March 29, 2023
 

حمزہ یوسف کی امامت میں اہلخانہ نے نماز بھی ادا کی__فوٹو: بی بی سی

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے اور پہلے مسلمان منسٹر بن گئے۔

حمزہ یوسف کی اس کامیابی پر ان کے والدین خوشی سے نہال ہیں، برطانوی میڈیا کے سوال پر والدہ نے مذاق میں کہا کہ بیٹا بڑا آدمی بن گیا، بات سننے کا وقت نہیں دے گا تو آج بھی کان کھینچوں گی۔

حمزہ یوسف نے کہا یہ مذاق نہیں سچ ہے، والدہ کی ان ہی سختیوں کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچے۔

حلف اٹھانے کے بعد حمزہ یوسف نے خاندان کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا اور   بیوٹ ہاؤسBute House میں افطاری کی جہاں حمزہ کی امامت میں اہلخانہ نے نماز بھی ادا کی۔