LIVE

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کل اجلاس طلب، 3 ملکی ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے پر غور ہوگا

ویب ڈیسک
March 29, 2023
 

اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے معاہدے پر عمل درآمد پر پر بھی غور کیا جائے گا— فوٹو:فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے معاہدے پر عمل درآمد پر پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری بھی اسی اجلاس میں متوقع ہے۔