LIVE

پاکستان کا یورپی یونین کیجانب سے نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا خیرمقدم

ویب ڈیسک
March 29, 2023
 

 فیصلے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی: ترجمان دفترخارجہ— فوٹو:فائل

ترجمان دفترخارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا نام ہائی رسک ملکوں کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ کے تکنیکی ایشوز حل کرنے میں پاکستان کی کارکردگی کوسراہاگیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ فیصلے سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کیلئے پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصلہ برطانیہ کے نومبر 2022 میں پاکستان کوایسی ہی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے بعد آیا، فیصلے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان یورپی یونین سے اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔