28 مارچ ، 2023
یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
یورپی یونین نے پاکستان کو بلند خدشات ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔ پاکستانیوں پریورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔
بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور بلند خدشات فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔