LIVE

بھارت: مندر میں کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

ویب ڈیسک
March 31, 2023
 

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں: بھارتی میڈیا— فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے شہر اندورکے مندر میں کنویں کے اوپر  بنا فرش ٹوٹنے  سے متعدد افراد نیچے موجود کنویں میں جاگرے، کنویں سے مزید لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر داخلہ مدھیہ پردیش کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز مذہبی تہوار کے دوران درجنوں افراد زمین بیٹھنے سے نیچے موجود کنویں میں جا گرے تھے۔