LIVE

مارچ میں ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کتنا مہنگا ہوا؟

ویب ڈیسک
March 31, 2023
 

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا۔ فوٹو فائل

کراچی: انٹربینک میں مارچ کے آخری کاروباری روز امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 283.79 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 287 روپے برقرار ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 283.66 روپے پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ انٹر بینک میں مارچ کے مہینے میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 22.29 روپے مہنگا ہوا ہے۔