LIVE

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی؟

سہیل عمران
April 01, 2023
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی۔ فوٹو فائل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔