LIVE

پاکستان اور چین کے درمیان 3 سال بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی

ویب ڈیسک
April 02, 2023
 

دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کے لیے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔ فوٹو فائل

چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کی بندش کے بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کے لیے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

خنجراب پاس کُھلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خنجراب پاس دوبارہ کھُلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم آہنی بھائی چین کے ساتھ تجارت کی بحالی خوش آئند ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایک فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازع بنانے کا جرم کیا، پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں ہر روز اضافہ ہوگا، چین کی قیادت اور عوام کی پاکستان کے لیے محبت اور تعاون ناقابل فراموش ہے۔