LIVE

نہیں لگتا ہےکہ 14 مئی کو الیکشن ہوں گے: اعجاز الحق

ویب ڈیسک
April 17, 2023
 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تمام پارٹیوں کے سربراہان سے ملنا خوش آئند ہے: رہنما پی ٹی آئی__فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کے مطابق الیکشن 14 مئی کو ہونے ہیں مگر ایسا لگتا نہیں۔

اعجاز الحق نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تمام پارٹیوں کے سربراہان سے ملنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدکے بعد میں بھی پارٹی سربراہان سےمل کرہم آہنگی پیداکرنےکی کوشش کروں گا۔