Time 16 اپریل ، 2023
پاکستان

الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ حل کر سکتی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ: سراج الحق

صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں: امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو فائل
صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں: امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ حل کر سکتی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ لہذا دونوں اداروں کو ان معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا بہت زہریلی پولرائزیشن ہے اور بہت فاصلے بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں مثبت پیش رفت یہی ہو سکتی ہے کہ الیکشن ہوں، الیکشن پر ہم سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے الیکشن سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مرکز اور چاروں صوبوں میں الیکشن ہوں، صوبوں میں نگراں حکومتیں بنانی پڑیں گی، ہم الیکشن اور صرف الیکشن کے لیے مثبت ڈائیلاگ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ سیاستدانوں کو چانس دے کہ وہ خود اپنے مسائل حل کر لیں، سپریم کورٹ کے ججز خود ایک پیج پر نہیں ہیں، الیکشن کے مسائل سپریم کورٹ حل کر سکتی ہے نہ اسٹیبلشمنٹ، ان معاملات میں سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو ۔

سراج الحق کا کہنا تھا غریب عوام رو رہے ہیں اور مہنگائی میں جل رہے ہیں، مہنگائی،بے روزگاری اور غیر یقینی تو حکمرانوں کی وجہ سے ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کسی ایک نظام پر اتفاق رائے ہو، الیکشن کے بعد جو بھی حکومت ہو سب اسے تسلیم کریں۔

مزید خبریں :