LIVE

کیچ میں مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت خراب، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
April 22, 2023
 

فوڈ پوائزن سے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں— فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں مٹھائی کھانے سے30سےزائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

مند میں فوڈ پوائزن سے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز کے مطابق فورس نے کارروائی کرکے مٹھائی فروش کو حراست میں لے لیا جس سئ تفتیش جاری ہے۔