LIVE

فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان ٹکر کارلسن کو فارغ کر دیا

ویب ڈیسک
April 25, 2023
 

فوٹو: فائل

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان  ٹکرکارلسن  اور ان کے سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر جسٹن ویلز  کو فوری طورپر فارغ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہی روز پہلے فاکس نیوز نے صدارتی الیکشن فراڈ کے جھوٹے الزامات لگانے پر 787ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

کارلسن کا نام ڈومینین ووٹنگ سسٹم کیس میں بھی آیا تھا جبکہ میزبان  پران کی سابقہ پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کارلسن کے شو کو نسل پرستی پر مبنی اور امیگرینٹ مخالف تصور کیا جاتا تھا۔