دنیا
Time 19 اپریل ، 2023

ہتک عزت کیس: فاکس نیوز 78 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ادا کریگا

فاکس نیوز نے الزام لگایاتھاکہ ڈومینین نے ووٹنگ سسٹم میں ٹرمپ کی خاطردھاندلی کی تھی__فوٹو: فائل
فاکس نیوز نے الزام لگایاتھاکہ ڈومینین نے ووٹنگ سسٹم میں ٹرمپ کی خاطردھاندلی کی تھی__فوٹو: فائل

امریکا کے صدارتی انتخابات سے متعلق اسکینڈل میں فاکس نیوز 78 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ادا کرے گا۔

امریکا کے 2020 کے صدارتی انتخابات کے دوران اور  بعد میں غلط معلومات دینےکے اسکینڈل میں ہتک عزت کیس میں سمجھوتےکےلیے فاکس نیوز کو یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

الیکٹرانک ووٹنگ کمپنی ڈومینین ووٹنگ سسٹمز  نےفاکس نیوز پر1.6 ارب ڈالر ہرجانےکا مقدمہ کیاتھا جب کہ فاکس نیوز نے تسلیم کیا کہ غلط معلومات آن ائیر ہوئی تھیں۔

فاکس نیوز نے الزام لگایاتھاکہ ڈومینین نے ووٹنگ سسٹم میں ٹرمپ کی خاطردھاندلی کی تھی۔

مزید خبریں :