LIVE

کتے کی جانب سے مچھلی کی جان بچانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی

ویب ڈیسک
April 30, 2023
 

مشکل میں گھرے کسی کی بھی مدد کرنا ایک نیکی ہے اور ہم اپنے آس پاس لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں لیکن کیا آپ نے مدد کا جزبہ جانور میں بھی دیکھا ہے؟ نہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  ایک کتے کو چھوٹی مچھلی کی مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نارجی رنگ کی چھوٹی مچھلی زمین پر پڑی ہے جس کے قریب بلی موجود ہے، جو مچھلی کو  چھونےکی کوشش کررہی ہوتی ہے۔

اتنے میں ایک گولڈن رنگ کا کتا آتا ہے جو مچھلی کو زمین پر تڑپتا دیکھ کر پہلے قریب میں رکھے مچھلی کے پیالے کو دیکھتا ہے اور پھر وہ مچھلی کو منہ میں اٹھا کر واپس پانی سے بھرے پیالے میں ڈال دیتا ہے۔

مدد کے جزبے سے بھرپور کتے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔