LIVE

حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی سے مذاکرات کا وقت تبدیل

نوشین یوسف
May 01, 2023
 

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں— فوٹو: فائل

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بیان سامنے آیا ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی سے مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے رات 9  بجےہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات پروقت تبدیل کیاگیا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں۔