LIVE

ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں: نواز شریف

مرتضیٰ علی شاہ
May 04, 2023
 

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔

لندن میں حسن نواز سے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سوال کیا کہ آج کی تازہ خبرکیا ہے؟

ایک صحافی نے بتایا کہ ایک دن الیکشن پر سپریم کورٹ نےکل پھر سماعت رکھی ہے۔

اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں تین دو والےکو نہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج خود وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں، اس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی۔