LIVE

طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا

ویب ڈیسک
May 05, 2023
 

پی آئی اے کا طیارہ سعودی شہر دمام سے لاہور آرہا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث طیارے کو ملتان کی طرف موڑنا پڑ گیا— فوٹو: فائل

لاہور میں طوفانی بارش کے سبب پی آئی اے کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکا اور بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

پی آئی اے کا طیارہ سعودی شہر دمام سے لاہور آرہا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث طیارے کو ملتان کی طرف موڑنا پڑ گیا۔

ملتان کی طرف رخ موڑنے کیلئے پرواز کو بھارتی شہر فیروزپور کی فضائی حدود تک جانا پڑا جس پر بھارت نے اجازت دیدی۔

پی آئی اے کی پرواز بھارتی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔