LIVE

نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا: آئی ایم ایف مشن چیف

ویب ڈیسک
May 06, 2023
 

اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے: نیتھن پورٹر کا بیان/ فائل فوٹو

آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر بیان جاری کیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کےکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔