LIVE

ترجمان پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کے الزامات جھوٹ قرار دیدیے

ویب ڈیسک
May 08, 2023
 

گرفتار صرف ان افراد کو کیا گیا جنہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول پھینکا: ترجمان پنجاب حکومت/ فائل فوٹو

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

نگران صوبائی وزیر عامر میر نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے،  پولیس ان کے گھر سے نہ تو کوئی موبائل لے کر گئی اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل۔

عامر میر  کا کہنا تھا کہ  پرویز الٰہی کا پنجاب پولیس پر کیش چرانے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،گرفتار صرف ان افراد کو کیا گیا جنہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول پھینکا۔